?️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جسے سسٹم کہا جاتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس سسٹم پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے شہر قائد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری شدید اذیت سے دوچار ہوئے ہوئے ہیں، شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ابھی برسات ہوئی سڑکیں خستہ حال ہوگئی ہیں، مزید کہا کہ نچلی سطح تک اختیارات نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس شہر کے وسائل پورے پاکستان میں تقسیم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ 18 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی مرمت وتعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں کے باعث متاثر سڑکوں کی مرمت سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں سڑکوں کی پیچ ورک کی ضرورت ہے، یہ تمام سڑکیں بارشوں میں خراب ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو ہدایت جاری کی تھی کہ جو سڑکیں تعمیر کریں اس کے نکاسی آب کا نظام بھی بنائی، ہر سڑک کی سروس لائن بھی ضروری بنائی جائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا تھا کہ ان تمام کاموں کی مرمت و تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی ضروت ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ شہر کراچی کی بہتری کے لیے کے ایم سی فوری کام شروع کروائے جس پر میئر کراچی نے جواب دیا تھا کہ کے ایم سی نے ٹینڈر کر دیئے ہیں اور جلد کام شروع کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
تیل کی قیمتیں ایران کی جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آجائیں گی: وائٹ ہاؤس
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز نیٹ ورک
جون
المشاط نے امریکی اور صیہونی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:مہدی المشاط نے بھی ایک بیان میں عرب اور اسلامی ممالک
مئی
صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اکتوبر
ایران کے ساتھ جنگ ریپبلکنز کے لیے ایک تکلیف دہ چیلنج
?️ 16 اکتوبر 2026سچ خبریں: سی این این کے مطابق الاسکا اور مین میں سینیٹ انتخابی
اکتوبر
دہشت گردوں اور موساد کے خلاف میزائل حملہ کر کے ایران کیا کہنا چاہتا ہے؟عطوان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ کار نے شام اور عراق میں
جنوری
موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد
دسمبر
پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
شہباز شریف کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے
ستمبر