نائجیریا پولیس کا اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ ؛8 افراد شہید

نائجیریا

?️

سچ خبریں:نائجیریا کی پولیس نے منگل کو اس ملک میں اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ کرکے کم از کم آٹھ افراد کو افراد شہید کر دیا۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک (آئی ایم این) نے منگل کی رات اعلان کیا کہ اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں سکیورٹی فورسز نے اربعین حسینی کے سوگواروں پر فائرنگ کی ،اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا (آئی ایم این) کے رکن عبداللہ محمد نے کہا کہ اربعین تقریب میں شریک افراد ابوجا کبوا روڈ پر پرامن طور پر آگے بڑھ رہے تھے جب پولیس نے ان پر فائرنگ کی۔

عبداللہ محمد کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجہ میں اربعین حسینی کے کم از کم 8 سوگوار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے،یادرہے کہ اس ملک میں عاشورہ کے جلوس پر حملہ کرکے میں شرکاء پر پولیس کےہاتھوں کیے جانے والے حملے میں کم از کم دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

یادرہے کہ 13 دسمبر 2015 کو نائیجیریا کی فوج اور پولیس نے ریاست زاریا ، کڈونا میں بقیۃ اللہ حسینیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد شہیدہوئے جن میں اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھےنیزنائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے اس دن شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیاجہاں جیل میں انھیں طرح طرح کی ایذائیں دی گئیں ،تاہم حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس میں ملک میں ماتمی جلوسوں اور گروہوں پر نائجیریا کی سکیورٹی فورسز کے حملوں نے حالیہ برسوں میں سیکڑوں افراد کو شہید کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے

ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن؛ داخلی کشمکش اور عالمی محاذ آرائی

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے ابتدائی 100 دنوں میں

سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی تصدیق

?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور،

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وائس چیئرمین پی

شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

?️ 17 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے