🗓️
راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 298 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
جس کے بعد قومی ٹیم نے پہلی اننگز کے 71 رنز کی برتری کے باعث جنوبی افریقی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 370 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کیریز پر موجود حسن علی زیادہ دیر تک دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
196 پر 8 وکٹیں گنوا دینے کے بعد قومی ٹیم کے اگلے آنے والے کھلاڑی نعمان علی تھے جو کھانے کے وقفے تک محمد رضوان کے ہمراہ کیریز پر موجود تھے۔
چوتھے دن جب میچ میں کھانے کا وقفہ ہوا تو قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا لیے تھے۔
وقفے کے بعد جب کھیل کا آغاز ہوا تو محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔
یہی نہیں بلکہ محمد رضوان اور نعمان علی نے نویں وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت بھی قائم کی اور نعمان علی 293 کے مجموعی اسکور پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو صرف 4 رنز بنا سکے، یوں قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 298 رنز اسکور کیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 115 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ نعمان علی 45، اظہر علی 33 اور فہیم اشرف 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری اننگ میں جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے جیورج لنڈی نے 5 کھلاڑیوں جبکہ کیشو ماہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ربادا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا سکی تھی۔
اس طرح قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹیم پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
پہلی اننگز میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 جنوبی افریقی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اس دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اس نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں کمی
🗓️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے
اپریل
اسرائیل کب سے ایٹمی بم بنا رہا ہے؟
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں
دسمبر
اسرائیل خوف کی جنگ میں غرق
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اس نوعیت کی
نومبر
پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار کو اپنے شواہد پرکیس کو ثابت کرنا ہوگا:الیکشن کمیشن
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی
مارچ
OPCW نے 2017 میں روس کے ذخائر کو تباہ کرنے کی منظوری دی تھی
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے یوکرین میں
مارچ
شام میں نکاح افغانستان میں طلاق
🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:داعش کے خلاف جنگ سے لے کر بڑے پیمانے پر تباہی
ستمبر
عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو
ستمبر
سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
جون