?️
اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے جتنی ضروری جسمانی صحت ہے اتنی ہی ضروری ذہنی صحت بھی ہے اگر ذہنی صحت اور کارکردگی اچھی نہ ہو تو جسمانی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھاگتی دوڑتی اور مصروف زندگی میں جہاں جسم کو بہتر اور مثبت غذا کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ذہن کی صحت بھی بے حد معنی رکھتی ہے، اکثر اوقات مصروفیت کے سبب بہتر غذا کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی انداز ہوتی ہے جس کے نتائج انتہائی منفی اور خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے مصروف زندگی گزارنے والے افراد کے لیےجسمانی و ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے بہتر غذا اور کم از کم 8 گھنٹے کی پر سکون نیند تجوز کی جاتی ہے جبکہ ذہنی دباؤ سے بچاؤ کے لیے اپنے روز مرہ کے کاموں کو ترتیب دینا اور انہیں سلجھانا بھی ایک اہم عمل ہے۔
ذہنی دباؤ سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے کئی حد تک روز مرہ کی روٹین کو آسان بنایا جا سکتا ہے جس کے ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اپنی روٹین پر غور و فکر کریں اور اپنی صحت کو اہمیت دیں
آج کا دن کیسا رہا ہے اس پر غور کرنے کے لیے ہر روز وقت نکالیں، پانچ منٹ آرام سے بیٹھ کر اپنے گزرے دن کے بارے میں سوچیں، اپنی کامیابیوں اور خود پر قدرت کی مہربانیوں کے لیے شکر گزار ہوں۔
ہر آنے والے دن کی منصوبہ بندی کریں
ماہرین کے مطابق مصروف زندگی کی بدولت زندگی گزارنے کے طریقے بدل چکے ہیں، عجیب و غریب طرز زندگی کی عادت انسانی رویوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جو کہ ذہنی صحت کے لیے خطرہ ہوسکتی ہے۔
دن کا آغاز کرتے ہوئے اپنے دن کے سارے کام ایک بار اپنے ذہن میں ضرور دہرا لیں، خود کے لیے بھی وقت نکالیں اور ہر دن چہل قدمی کریں، ہفتے میں سیر تفریح کے لیے ایک دن باہر ضرور جائیں۔
خود کو ہر آنے والے دن متحرک رکھیں
متحرک رہنا ذہنی تناؤ کم کرتا ہے، توانائی میں اضافہ کرتا ہے، زیادہ چوکس بنا دیتا ہے اور بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
گھر پر رہتے ہوئے بھی اپنے جسم کو متحرک رکھنے اور ورزش کرنے کے لیے خصوصی وقت نکالیں۔
مصروفیت کے دوران دوستوں کو نظر انداز نہ کریں
تھکا دینے والا ہفتہ گزار دینے کے بعد چھٹی کا سارا دن بستر پر گزارنے کے بجائے دوستوں میں جائیں، اُن کے ساتھ اپنے ہفتے کی روٹین شیئر کریں اور جانیں کہ وہ اپنی زندگیوں میں کیا کر رہے ہیں، ایسے میں موڈ اچھا، تھکاوٹ دور، ذہنی تناؤ کم اور مثبت اور مفید آئیڈیاز ذہن میں آئیں گے ۔
نیند کو بہتر اور پر سکون بنائیں
نیند کو بہتر بنانے کے لیے بہتر اور اچھی خوراک سے مدد لی جا سکتی ہے، سونے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل فون، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ اور ٹی وی کا استعمال چھوڑ دیں۔
سونے سے 4 گھنٹے قبل کھانا کھا لیں، کمرے میں اپنی پسند کی خوشبو مہکائیں اور کسی اچھی کتاب کا انتخاب کریں اور اسے روزانہ کی بنیاد پر پڑھیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے بارے میں ٹرمپ اور پیوٹن کی فون پر بات چیت
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:کریملن نے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن
اپریل
پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر
جون
چیئرمین پی ٹی آئی کو تنہا کرنے کیلئے حکومتی مؤقف میں سختی، مذاکرات کا دروازہ پھر بھی کھلا
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان
جون
اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جانب سے تل ابیب کو بچوں کو مارنے
جون
غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،
اپریل
غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک
نومبر
کراچی میں انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سانحہ لیاری پر سربراہ ایس بی سی اے معطل
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے
جولائی
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری