🗓️
سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب میں خاتون کارکن کو 34 سال قید کی سزا سنائے جانے کو لے کر اس ملک کے حکام پر کڑی تنقید کی۔
سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ڈیان فینسٹائن نے ٹویٹ کیا کہ میں اس خبر سے آگاہ ہوں کہ سعودی عرب نے دو بچوں کی ماں سعودی خاتون سلمی الشہاب کو خواتین کے حقوق کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر 34 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔
مسز فینسٹین نے مزید لکھا کہ یہ سزا، جو جمال خاشقجی (ایک سعودی صحافی جنہیں 2018 میں استنبول میں اس ملک کے قونصل خانے کی عمارت میں قتل کر دیا گیا تھا) کے وحشیانہ قتل کے بعد دی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کے احترام میں سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکام عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہر ایک کے انسانی حقوق کا احترام کرنا کرنا چاہیے۔
سی این این عربی نے فینسٹائن کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے سعودی وزارت اطلاعات اور امریکہ میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا، واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے شعبے میں سرگرم سعودی خاتون کارکن سلمی الشہاب کو ٹوئٹر پر ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے 34 سال قید اور قید کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی عرب سے باہر سفر کرنے پر 34 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی۔
مشہور خبریں۔
لاہور: خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بری کردیا
🗓️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف
جولائی
مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے
جون
رفح کراسنگ کے بارے میں صیہونی فوج کا دعوی
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے
مئی
لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے
مارچ
رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب نوچ دیے:سید حسن نصرالله
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی والدہ مرحومہ کی
مئی
امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش
🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت
مئی
’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل
🗓️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی
فروری
مغربی کنارے میں خوف اور دہشت پھیلانے میں تل ابیب کی پالیسی
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عناصر نے
اپریل