?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے روس سے ایس 400 طیارے خریدنا جاری رکھے تو کٹیسا کے تحت اس ملک پر مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین سینٹر باب مینینڈیز نے تجویز دی کہ اگر ترکی کی جانب سے ایس 400 کی دوسری کھیپ کی خریداری پر اصرار کیا گیا امریکی کانگریس ترکی پر نئی پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر کے مطابق کانگریس کٹیساپابندیوں کے قانون کے بارے میں بہت شفاف ہے اس کی پابندیوں میں ہر وہ ادارہ شامل ہو جائے گا جو روسی فوج یا خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تجارت کرتا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردغان نے اعلان کیا کہ انقرہ روس سے مزید S-400 دفاعی نظام خریدنے کے لیے تیار ہےجبکہ امریکہ نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس طرح کے اقدام کےنیٹو کے اتحادیوں کے لیے سکیورٹی نتائج برآمد ہوں گے۔
یادرہے کہ اردغان نے اگست میں بھی کہا تھا کہ انقرہ دوسری بار روس سے ایس 400 خریدنے کے بارے میں پرعزم ہےنیز انقرہ ماسکو کے ساتھ بہت سارے معاملات کر رہا ہے چاہے وہ ایس 400 کی خریداری کے میدان میں ہو یا دفاعی صنعت کے دیگر شعبوں میں۔
واضح رہے کہ اردگان بدھ کو سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تجارت کے علاوہ شام ، افغانستان اور لیبیا جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اردغان نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ریفرنڈم کے ذریعہ روس میں شامل کیے جانے والے کریمہ کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کا حصہ قرار دیا جو روس کی ناراضگی کا باعث بنا اور اس نے برہمی کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا معاشی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: مغربی اور عبرانی ذرائع نے ایران کے ساتھ جنگ میں
جون
ملک میں دہشت گردی کے پیچھے این ڈی ایس، را اور اسرائیل ہے: وزیر داخلہ
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اگست
وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا
?️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر
جون
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف
اگست
اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ
مارچ
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5
اکتوبر
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست