نواز شریف کی قبل از وقت انتخابات کی حمایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے۔نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلی رہنماؤں اور پی ڈی ایم سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔

جب کہ حکومت کو تمام ریاستی اداتوں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہئیے تھی۔رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں نے اب تک حکومت چھوڑنے کی تجویز کی مخالفت کی لیکن پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔

نوازشریف نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کے لیے شروع سے ہی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

اختیارات نہ ہونے کی صورت میں حکومت میں رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی،سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتی،نہ بھلائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،مل بیٹھ کر حل نکالیں۔

اختیار رکھنے والے لوگ معیشت کے حل کیلئے سوچ و بچار کریں اور عملی اقدامات پر غور کریں۔ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جو ہو رہا ہے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اسکی سیاسی وجوہات ہیں،سیاسی وجوہات ضروری ہوں گی مگر اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ غریب آدمی کو غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ملک نے یمن

امریکہ کے بجائے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: علاقے میں حالیہ سیکورٹی تبدیلیاں، جو امریکی-صہیونی محور کی جانب

ایران اور امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: عبداللہ بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات

روس یورپ کو گیس کی برآمدات پر بات چیت کے لیے تیار 

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ

امریکہ میں ہلٹن ہوٹل کے ملازمین کی ہڑتال

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اتحاد یونین نے اعلان کیا کہ امریکہ کے شہر سیٹل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا رد عمل

?️ 9 اکتوبر 2025حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا

عرب حکومتیں اقتدار میں رہنے کے لیے مغرب اور امریکہ کو رشوت دیتی ہیں : یمن

?️ 27 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے مشیر محمد طاہر انعم

پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے