?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے میں گزشتہ 76 برس سے قابض بھارتی فورسز کے شدید مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے لیے بے مثال جدوجہد کر رہے ہیں اور قربانیوں کی ایک لا زوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں او ر وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ ، ضد اور ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قوموں کے جذبہ حریت کو مظالم سے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا لہذا کو بھارت کو تاریخ سے سبق سیکھ لینا چاہیے اور غرور و تکبر اور استعماری ذہنیت ختم کرجموں وکشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔ انہوںنے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام نبی وار اور عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں 23 مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستانی عوام اور حکومت کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔
مشہور خبریں۔
ایران کی طرف کسی کو ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے:سپاہ پاسداران
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہناہے کہ ایرانی قوم نے اس
فروری
اسرائیل یمن کی فوجی طاقت پر اثر انداز ہونے میں ناکام
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں عبرانی میڈیا نے اپنی زیادہ تر خبروں اور رپورٹوں
دسمبر
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی
دسمبر
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کی نیلامی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا
ستمبر
نیتن یاہو نے معاہدے پر 2 ماہ پہلے دستخط کیوں نہیں کئے ؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے قیدیوں کے
ستمبر
ہندوستان اور پاکستان 1500 سال سے تنازعات کا شکار ؛ وجہ ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے
اپریل
حساس ادارے کی کارروائی، راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ الخوارج کے 4 سہولت کار گرفتار
?️ 22 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حساس ادارے نے راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ
اگست