?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ ام حسن کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت مختلف قوانین کی متعدد دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بدھ کو بتایا کہ دونوں مقدمات آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ کانسٹیبل جاوید انجم کی شکایت پر مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج کیا گیا۔
یہ مقدمہ مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد میں اپنے خطبہ میں مسلح افواج پر تنقید کے بعد درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب نے اپنے خود ساختہ مذہبی نظریات کی بنیاد پر فوج اور حکومت کو غلط قرار دیا، جس پر بعد میں انہوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا اور دہشت گردی کو جائز قرار دے کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے فوج کے حوصلے پست کرنے اور اس کی صفوں میں بغاوت کو بھڑکانے کی کوشش کی، ان کا مقصد لوگوں اور قانون نافذ کرنے والوں میں خوف اور دہشت پھیلانا اور لوگوں، مذہبی عناصر اور قوتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا تھا۔
جبکہ دوسرا مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عبدالقیوم کی مدعیت میں مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اے اسی آئی نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسن انتظامیہ اور پولیس کو دھماکنے کی ویڈیو دیکھی ہے۔
اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ام حسن نے کہا کہ کیپیٹل انتظامیہ کی اجازت کے باوجود وہ اسلام آباد میں کوئی بھی ثقافتی یا موسیقی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دیں گی۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ انہوں نے غیر ضروری مداخلت اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ماضی میں بھی ایسے پروگراموں میں خلل ڈالا تھا اور مستقبل میں بھی وہ ایسا ہی کریں گی، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ام حسن نے کھلے عام اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر
جولائی
سعودی وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر یورپی ہم منصبوں سے تبادلۂ خیال
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے آئرش اور نارویجن ہم منصبوں
اکتوبر
گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے
مارچ
اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے 5 اہداف، سعودی عرب اور مصر کو بڑے خطرے کا سامنا
?️ 28 دسمبر 2025 اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے 5 اہداف، سعودی
دسمبر
ٹرمپ کا اپنے ڈیموکریٹک حریفوں پر حملہ
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "سی بی ایس نیوز” کو
اپریل
مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنےکا کیس، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمید کو نوٹسز جاری
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی
اکتوبر
وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ
ستمبر
کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس
?️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل