?️
سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو”یوم سیاہ“ کے طور پر منارہے ہیں جسکا مقصد بھارت کی طرف سے انکے جمہوری حق” حق خود ارادیت “سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی جب کہ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ادھر بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پوری وادی کشمیر اور جموں کا خطہ مکمل طور پر فوجی چھاﺅنی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں۔ جموں اور سری نگر کے دو اسٹیڈیم جہاں بھارتی یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات ہونگی کے اطراف میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن کشمیریوں نے بھارت کی طرف سے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے میں ظلم و جبر کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے جمہوری جذبے کا مظاہرہ نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں کے 74 فیصد باشندے حماس کی تباہی سے مطمئن نہیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک نیٹ ورک کے حالیہ سروے کے
جولائی
ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ
مارچ
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
کیا اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ہر سیاسی جماعت ناکام ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی زبانی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم
جولائی
نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر
جنوری
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
داعش دہشت گردوں کا سامرا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا کہ داعش سامرا شہر
دسمبر
مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی سیکیورٹی ممکن نہیں، معید یوسف
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے
اکتوبر