میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مساجد کو عبادت اور ذکر الہٰی کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل سے نمٹنے ، سماجی بیداری اور اصلاح معاشرہ کے مراکزکے طورپر بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے ریشن ہار نواکدل سرینگر میں نو تعمیر شدہ مہاجر ملت مسجد شریف کا افتتاح کرتے ہوئے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کو تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اپنے  خطبات میں ماہ مقدس کی برکات اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیں۔

میرواعظ نے علاقہ بھر کے لوگوں کو اس عظیم کار خیر کی انجام دہی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی تعمیر اللہ کی خوشنودی کا اگرچہ ایک بہترین ذریعہ ہے تاہم مساجد کو عبادت الہی کے ساتھ ساتھ سماجی بدعات، سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے سد باب ، نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلائو اور دیگر سماجی اور معاشرتی برائیوں کیخلاف ایک موثر اور کارگر مرکز کے طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کو نئی اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت اور اصلاح معاشرہ کیلئے ایک مرکز کے طورپر بروئے کار لانا چاہئے۔ میرواعظ نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اور اللہ کی خوشنودی اسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب ان مساجد کو عبادت الہی اور ذکر الہی کی ادائیگی سے آباد رکھا جائے کیو نکہ یہ صرف مساجد کو اعزاز حاصل ہے کہ نماز پنچگانہ کی ادائیگی کے دوران علاقہ بھر کے مسلمان ایک دوسرے کے حال و احوال سے واقفیت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح ایک بہتر اور متحد سماج کی تعمیر کا کام آسان ہوجاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل پر حماس کے انٹیلی جنس حملے کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کے بارے میں اسرائیلی فوج

راہداری عالمی معیشت کی جان ہے

?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس

جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ

پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایران نے مثبت کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل

اسحٰق ڈار کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا فیصلہ محفوظ، 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر

الجولانی اور ٹرمپ کے ریاض میں ملاقات کے تین اہم استراتیجک مقاصد

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: علیرضا مجیدی، مغربی ایشیا کے امور کے ماہر، نے ایک تجزیاتی

کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے