اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای -100 انڈیکس 953 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 801 پر آگیا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے کمی کے رجحان کو سرمایہ کاروں کے آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں محتاط رویے سے جوڑا، جو نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر قیادت شروع ہو رہے ہیں، ’جنہوں نے اس سال کو ایک مشکل دور قرار دیا ہے‘۔

مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا ہے، جو حساس قیمت انڈیکس سے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کی کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا تھا کہ اسٹاک میں اضافے کے رجحان کی وجہ وفاق میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال کا مزید واضح ہونا ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں نئی حکومت کے حوالے سے صورتحال واضح ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک حشد الشعبی کی حمایت پر زور دیتا ہے

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریکوں کے رابطہ کاری فریم ورک نے ایک

جنگ بندی کا معاہدہ نیتن یاہو کو کیسا لگا؟

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی انتہا پسند کابینہ کے اجلاس

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار: ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے اعلیٰ ڈائریکٹر

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا

قسط کی وصولی کےلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے

البانیائی عوام کا ٹرمپ خاندان کے منصوبے کے خلاف احتجاج بیسویں دن میں داخل

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:  بیسویں دن بھی ہزاروں البانیائی شہریوں نے ٹرمپ خاندان سے

مدورو کی گرفتاری کا معمہ؛ "ملٹری آپریشن” یا "ایگزٹ پر اتفاق”؟

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: "نکولس مادورو” کی گرفتاری اور ان کی  ونزوئلا سے روانگی

ایران اور امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: عبداللہ بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے