?️
جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کی ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ضلع راجوری میں ایک شہری کو محض اپنے موبائل فون پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN)ایپلی کیشن استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران فون میں انسٹال ایک ممنوعہ وی پی این ایپلی کیشن ملنے پر تھنہ منڈی کے علاقے کھبلان کے رہائشی محمد قاسم کو گرفتار کیا۔ قاسم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اس گرفتاری سے انسانی حقوق کے کارکنوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پرائیویسی ٹولز کے استعمال کو جرم قرار دینا مقبوضہ علاقے میں نگرانی اور سنسرشپ کی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ذاتی ڈیٹا کی حفاظت، آن لائن پرائیویسی کو یقینی بنانے اور معلومات تک رسائی کے لیے پوری دنیا میں وی پی اینزکا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ان کے استعمال کوغیر قانونی سرگرمیوں کے ثبوت کے طورپر لیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ایک وسیع پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد معلومات کے بہا ئوکو کنٹرول کرنا، شہریوں کوہراساں کرنااورفزیکل اور ڈیجیٹل دونوںجگہوں پر اختلافی آوازوں کو دبانا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلیکیشنز پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکیورٹی کی آڑ میں لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں کس طرح دخل اندازی کی جارہی ہے۔
دریں اثناء ایس ڈی پی او تھنہ منڈی پروپکر سنگھ اور ایس ایچ او انسپکٹر ہلال اظہر نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امام خمینی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں
جون
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل
دسمبر
تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل
جون
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
اگست
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء
اکتوبر