🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی“ (ڈی ایف پی )نے کہا ہے کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود بڑی بہادری سے جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے شبیر شاہ کو کشمیریوں کی سیاسی امنگوں کی نمائندگی کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت قیادت کوغیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شبیر شاہ بے انتہا مشکلات اور تکالیف کے باوجود جموںوکشمیر کے بارے میں اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنے اس اصولی موقف میں کوئی لچک دکھانے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہیں۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں مطابق حل کرائے تاکہ کشمیریوں کو بھارتی چیرہ دستیوں سے چھٹکارہ مل سکے۔
مشہور خبریں۔
تمام صوبوں کو شامل نہیں کیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا، شہباز شریف
🗓️ 13 دسمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے
🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس
جولائی
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے
🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ
جون
70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی، وینا ملک
🗓️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے
نومبر
حکومت اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے: فیصل سلطان
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
مئی
شہباز شریف کی کمزور مخلوط حکومت کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟
🗓️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نو منتخب وزیراعظم نے اقلیتی حکومت جوکہ مختلف
مارچ