?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کا انٹرویو میں مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر عمران خان الیکشن کرا کے کیا کرے گا۔لانگ مارچ ختم کیا تب اسمبلیاں توڑ دیتے۔اسمبلی کی تحلیل کا کلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اور ورزاء کے پاس ہے۔
اسمبلیوں کی تحلیل میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں۔آصف زداری سب سے ذہئن پلیئر ہیں۔آصف زرداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، وزیراعظم پر منحصر ہے وہ الیکشن کرائیں۔
لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دیا۔ مجھے اس دستاویزات میں خامیاں نطر آئیں۔اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔قبل ازیں ۔انہوں نے ارشد شریف قتل کیس کی اسلام آبادتھانے میں پولیس مدعیت میں مقدے کے اندراج پراپنے ردعمل میں کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نہیں دیکھی اس لیے فی الحال اپنی رائے نہیں دے سکتا، سب سے پہلے رپورٹ کے بارے پوچھا جائے گا کہ کیا ارشد شریف کے ورثاء میں سے کسی کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں؟کیا ان کی والدہ یا اہلیہ کو اس میں شامل کرکے رپورٹ بنائی گئی ہے یا ان کو شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک چیز واضح ہے کہ ارشد شریف کا کینیا میں کوئی دشمن نہیں یہ کنٹریکٹ کلنگ ہے۔ کینیا پولیس نے کہا تھا کہ بندوق اور رائفل ہماری استعمال ہوئی ہے، ثابت ہوتا ہے کہ چاہے گولی پولیس کی تھی یا کسی کی بھی، لیکن کینیا کی پولیس کی سرپرستی میں شہید کیا گیا ہے؟ کینیا سے ملنے والے تمام شواہد کو شک کی بنیاد پر پرکھا جائے گا، کینیا میں ہونے والی پوسٹمارٹم رپورٹ درست ہے یا مزید تحقیقات کرنا ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
مستحق سیلاب متاثرین میں اب تک 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا
ستمبر
نور مقدم کیس میں حکومت کا اہم فیصلہ
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
اگست
ایران کےے 22ویں کامن یو اے وی کی نقاب کشائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا جھٹکا : عطوان
?️ 20 اپریل 2022معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں صیہونیوں کے
اپریل
ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام
مئی
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
پیرس اور نئی دہلی کسی قسم کے غلبے کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے: میکرون
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز اپنے
فروری
اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ
مارچ
سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر
?️ 26 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟
ستمبر