?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران پر خاموش تماشائی بنے رہنے پر عالمی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
حریت رہنماؤں نے سات دہائیوں سے زائد غیر ملکی فوجی قبضے کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اور بھارتی فورسز کشمیریوں کی زندگیوں اور آزادیوں کو تباہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی مسلسل بے عملی سے کشمیریوں پر مزید مظالم ڈھانے کے لئے بھارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاکر اپنی ساکھ کو بچائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کے اقدامات سے قبل کشمیریوں کو مزید کتنی دہائیوں تک مظالم برداشت کرنا پڑیں گی حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے۔
بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کے ظالمانہ اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا۔حریت قیادت نے کہاکہ اقوام متحدہ کو کشمیر کے بارے میںاپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرکے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ وہ ایک بے کار ادارہ نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کا احتساب کرے اور کشمیریوں کو مزیدمظالم سے بچائے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کا طرزِ عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک واضح خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَمی نے اسرائیل کے غزا
مارچ
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
?️ 22 نومبر 2024 سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک امریکی جج سے درخواست کی
نومبر
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر
شامی فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کے میزائلوں سے مقابلہ
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: شام کے فضائی دفاع نے آج جمعہ کو مقامی وقت
جون
کورونا:ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی
اپریل
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج
?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے
مئی
وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا
?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس
جولائی
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر