🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور سینئر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کیلئے انتہائی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے مقبوضہ علاقے کے کئی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، قابض بھارتی اہلکار ان کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر مکینوں کو سخت ہراساں اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کے علاوہ بے گناہ نوجوانوں کوگرفتار کر لیتے ہیں، بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران راجوری، پونچھ، ادھم پور، ریاسی ، ڈوڈہ کے اضلاع سے درجنوں نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کیلئے انتہائی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت جبر و ستم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچ گئے
🗓️ 9 مئی 2021مکہ مکرمہ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ
مئی
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہوگئے،
اکتوبر
غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
اکتوبر
حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، فواد چوہدری
🗓️ 3 اگست 2022اسلام آباد: ( سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ
ستمبر
وزیر داخلہ سندھ منہ کھولنے سے پہلے آنکھیں کھولیں، فیصل سبزواری
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری
اپریل
صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی
ستمبر
ڈپریشن کا علاج کروانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے: یشما گل
🗓️ 19 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا
جولائی