?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے خطے میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کا سفید جھوٹ پھیلانے پر نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں حریت قائدین کے ایک اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بے بنیاد دعوؤں کو مستردکیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اس طرح کے دعوے مضحکہ خیز ہیں کیونکہ پورا علاقہ فوج اور پولیس کے محاصرے میں ہے۔ترجمان نے بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی رہنماؤں کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں انتہائی اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اس طرح کی بیان بازی خطے کو تباہ کن جنگ کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے۔
حریت ترجمان نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو بھی سراہا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں کہاگیاہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیری پاکستان کے عوام اور فوج کے شکر گزار ہیں جومسلسل ان کی غیرمتزلزل حمایت کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ کشمیری قیادت کی طویل نظربندی اور سیاسی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت بھارت کے ظالمانہ اقدامات آزادی کے لئے کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ ظلم وبربریت سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو نہیں دبا سکتا۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی
اپریل
سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے
اگست
پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
فروری
طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا
جون
خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ
?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن نے سپر
مئی
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیو کے لئے پالیسی بنانے کا حکم جاری کیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے
جنوری
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے
اگست
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں تھیلیسیمیا
فروری