?️
سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے سربراہ Aakar Patelنے ایک بیان میںکہا کہ بھارتی حکام کو چاہیے کہ وہ اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے انسداد دہشتگردی قوانین کا بے جا استعمال ترک کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوربلاجواز گرفتار یوںکا سلسلہ بڑھ گیا ہے ،جو کوئی بھی بولنے کی جرات کرتا ہے ، خواہ حکومت پر تنقید کر ے یاانسانی حقوق کے لیے کھڑا ہو ، اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بھارتی حکام کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کی اپنی مہم ختم کرنی چاہیے۔ بیان میں کاہ گیا کہ مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے کا غلط استعمال متواتر جا ری ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکام نے جموں و کشمیر کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو جون میں گرفتار کر لیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دفعہ 370 کی تنسیخ پر تنقید کر رہے تھے۔ رواں برس جولائی میں مزید تین وکلاءکو گرفتار کیا گیا۔
جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر خرم پرویز اور صحافی عرفان مہراج بالترتیب 2021 اور 2023 سے نظر بند ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو حال ہی میں مزید اختیارات دیے گئے۔ آکار پٹیل نے مزید کہا کہ کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے بند تمام لوگوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور یہ جموں و کشمیر میں جبر کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے
اکتوبر
صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
مارچ
انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں
جولائی
غزہ میں انگوٹھوں کی سرجری بے ہوشی کے بغیر
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ غزہ
نومبر
میں صدر بن جاؤں گا تو یوکرین کی جنگ ایک دن میں بند کر دوں گا:ٹرمپ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے متنازعہ سابق صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
مارچ
وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال
فروری
سینیٹ اجلاس: سینیٹر کا امریکا کی پاکستانی اداروں پر پابندی کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
دسمبر
تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں: یاسمین راشد
?️ 14 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
دسمبر