?️
جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں 26مقامات پر چھاپے مارے اور ایک شخص کو گرفتار جبکہ متعدد سے پوچھ گچھ کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے ضلع بارہمولہ میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے۔ اس نے سانگری کالونی بارہمولہ میں مولوی محمد اقبال بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کچھ دستاویزات اپنے قبضے میں لیں۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ٹنگمرگ کے علاقے ریشی پورہ میں فاروق احمد وانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔
این آئی اے نے کہا کہ پلوامہ اور رامبن میں بھی چھاپے مارے گئے اور کئی مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیاگیا ہے۔
دریں اثناء این آئی اے نے بھارتی ریاستوں آسام، مہاراشٹر، اتر پردیش اور دہلی میں بھی متعددمقامات پرچھاپے مارے اور شیخ سلطان صلاح الدین ایوبی عرف ایوبی کو گرفتارکیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو این آئی اے کی خصوصی عدالت پٹیالہ ہاؤس، نئی دہلی میں پیش کیا جائے گا۔
این آئی اے نے بھارتی ریاست آسام کے علاقے گولپارہ، مہاراشٹراکے علاقوں اورنگ آباد، جالنا اور مالیگائوں، اتر پردیش کے علاقوں میرٹھ اور سہارنپور اور دہلی میں چھاپے مارے۔
مشہور خبریں۔
پاسپورٹ چیک گیٹ پر تکنیکی خرابی سے برطانوی ہوائی اڈے مفلوج
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس ملک کے تمام ہوائی اڈوں
مئی
کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے، چیف جسٹس
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں: عدالت کے الیکٹرک پر برہم
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے وکیل پر برہمی
مئی
گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے
مئی
سعودی عرب کے گرین منصوبے کی تعریف کرتے ہیں: وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب
مارچ
صہیونی ویب سائٹس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب
جولائی
شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر
مئی
اسرائیلی ہتھیاروں پر پابندی لگانے میں جرمنی کی ہچکچاہٹ کے پیچھے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایسا کرنے کی درخواستوں
اگست