?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبضہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لیئے بلائی گئی فلاپ میٹنگ میں شامل ہونے والے کشمیری رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میٹنگ میں مودی نے کشمیر کے حوالے بالکل کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کشمیر میں موجدہ حالات کو بہتر بنانے کے لیئے کوئی ٹھوس یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ کُل جماعتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی باتیں سنیں لیکن مطالبات پورا کرنے اور گوناگوں خدشات کا ازالہ کرنے کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی جس سے اس میٹنگ کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
تاریگامی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سوال توقعات یا میٹنگ سے کیا نکل کر آیا، اس کا ہے تو پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں بولنے کا موقع دیا گیا اور دوسری بات یہ کہ ہمیں اپنے مطالبات و خدشات پر وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے میٹنگ بلائی اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جو ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن اچھا یہ ہوتا اگر ایسی ایک میٹنگ 5 اگست 2019 کے فیصلے لئے جانے سے قبل بلائی جاتی۔‘
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آنے والے دنوں میں سری نگر میں پی اے جی ڈی کی کوئی میٹنگ متوقع ہے! ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ دہلی میں ہی موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہفتے کو سری نگر کے لئے روانہ ہو جاؤں گا، باقی لیڈران کا کیا پروگرام ہے میں نہیں جانتا۔ میں نے کسی سے پوچھا بھی نہیں۔‘‘
خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کے روز بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں 8 سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 لیڈران بشمول 4 سابق وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ، مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس میٹنگ کے بارے میں پہلے سے کسی قسم کا کوئی ایجنڈا نہیں دیا گیا تھا اور خدشات ہیں کہ بھارتی حکومت کشمیری رہنماؤں کو دہلی بلاکر ایک بار پھر کشمیریوں کو دھوکا دے کر ان کے خلاف کسی بڑی سازش کی تیاری میں ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا تازہ ترین موقف
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متنازع غزہ منصوبے کا دفاع
فروری
امریکہ تنزل پذیر ملک بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے پائیدار ترقی کے تازہ
ستمبر
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آج اپنی ایک رپورٹ
اکتوبر
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، شہباز شریف
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان
مئی
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
اسرائیل نے فرانس کے لبنان سے انخلاء کے منصوبے کو مسترد کیا
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے
فروری
حماس کی خفیہ معلومات کے ذخیرہ اور طوفان الاقصی کے ماسٹر مائینڈ یحیی سنوار کی زندگی
?️ 18 اکتوبر 2025حماس کی خفیہ معلومات کے ذخیرہ اور طوفان الاقصی کے ماسٹر مائینڈ
اکتوبر