عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے

🗓️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیاسی امور کے مشیر غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے اور اگر اس کا ظلم نہ روکا گیا تو دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جا گرے گی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام پر عالمی برادری اور خاص کر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بمباری کے ذریعے معصوم بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، انہوں نے عالمی برادری خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا موثر نوٹس لیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ (ڈی پی ایم )کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور 130 سے زائد فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے عالمی برادری کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے انسانی حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کو اسرائیلی دہشتگردی نظر نہیں آتی اور اگر یہی کچھ کسی مسلمان ملک نے کیا ہوتا تو دنیا اس پر چڑھ ڈوڈتی اور اس پر پابندیا ں عائد کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔

خواجہ فردوس نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کرریا ہے بھارت بھی یہی کچھ مقبوضہ جموںو کشمیر میں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل نہیں کیے جاتے دنیا میں پائیدار امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا،  انہوں نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں اور گزشتہ دنوں پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب فلسطینی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنا ر ہوں گے۔

ادھر جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار کرے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت رہنما غازی منظور نے سرینگر میں ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکا موثر نوٹس لے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے

🗓️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف

۵۳ فیصد امریکی یوکرین کے بحران میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  آدھے سے زیادہ امریکیوں نے یوکرین کے بحران میں اپنے

غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق

پی پی پی، (ن) لیگ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دستبردار

🗓️ 23 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب

امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے

ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

🗓️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

ہم یورپ کو ایشیائی گیس نہیں دیں گے: قطر

🗓️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سعد الکعبی وزیر توانائی اور قطر کی انرجی کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے