بلوچستان: زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 مئی 2023 کو علی الصبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جو حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کی کوششوں کو روکنے میں مدد کے لیے قائم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی پوسٹ پر موجود فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ کوششوں پر مبنی فا لو اپ کے تحت قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے اور بلاکنگ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن موثر انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردوں کے فرار کو روکنےکے لیے دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ 13 مئی کو بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس کارروائی میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے ان کا صفایا کردیا گیا۔

اسی طرح 17 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جانی خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں اسلحہ اور بارود بھی تھا۔

مشہور خبریں۔

صدام کی بیٹی کو قید کی سزا

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی

جماعت اسلامی کراچی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ’حقوق کراچی‘ کا اعلان

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے 31 اگست بروز اتوار کو

ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیا میں توانائی کا جھٹکا

?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) مشرق وسطیٰ کے بحران کے اثرات

خارجہ پالیسی: ایران کے خلاف جنگ ٹرمپ کی سب سے بڑی ناکامی ہے

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: فارن پالیسی میگزین نے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ

آئی آر جی سی کی جاسوسی مخالف کارروائی سے انگلینڈ تباہ

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:    جمعہ کے روز جیمز کلیورلی نے حالیہ مہینوں میں

میناب کی وجہ سے ٹرمپ کو سخت تھپڑ مارنا چاہیے : ٹکر کارلسن

?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صحافی اور میزبان ٹکر کارلسن نے اپنے یوٹیوب پروگرام

فلسطین میں ہر طوفانی آپریشن کے پیچھے ایک ماں کا رول

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی سات

حنظلہ کا امریکہ میں وسیع سائبر حملے کرنے کا اعلان

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:ہیکر گروپ حنظلہ نے امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر پر مزید سائبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے