?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں میں متعدد گھروں کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جبکہ درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیان میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید اور دھماکہ خیزمواد سے متعد د گھروں کو اڑا دیا۔
بھارتی نفوجیوں نے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے درجنوں کو زخمی کردیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی میتیں ضلع کے علاقے راولپورہ میں گزشتہ تین روز سے جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران تباہ کئے گئے مکانوں کے ملبے سے ملی ہیں، ملبے سے دوسرے نوجوان کی لاش ملتے ہی فوجیوں نے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کرکے دودرجن سے زائد افراد زخمی کردیئے، تین نوجوان جن کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئی ہیں ان کی بصارت کھونے کا خدشہ ہے۔
زخمی نوجوان جن میں سے بیشتر کی عمریں 18سے 22 سال کے درمیان ہیں وہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے میں متعدد گھروں کو آگ بھی لگا دی، بھارتی فوج کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔
بھارتی پولیس کے آئی جی وجے کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کئے گئے دو نوجوانوں میں مجاہد کمانڈر ولایت لون المعروف سجاد افغانی شامل ہیں۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور علاقے کو ہر طرف سے مکمل محاصرے میں لے لیا ہے اور کسی بھی میڈیا والے کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی انتخابات 2026؛ تازہ سروے میں نیتن یاہو کی شکست پکی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کے تازہ ترین سروے میں بنیامین نیتن
مئی
اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شکست کے اجزا 7 اکتوبر 2023 کو
اکتوبر
حیران کن گھات نے صہیونی فوجیوں کو نگلا
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قسام بٹالین نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ انہوں نے
جون
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
سعودی عرب میں استحکام کا واحد راستہ یمن میں امن کا قیام ہے:انصاراللہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے استکبار مخالف تقریب کی سالگرہ
مئی
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سی ان ان نیٹ ورک نے ایک رپورٹ شائع
ستمبر
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے
جولائی
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری