افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدوں کی باتیں چل رہی ہیں وہیں دوسری طرف افغانستان سے آئے دن دھماکوں اور حملوں کی خبریں آرہی ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلسل دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پل سوختا کے علاقے میں ہوا جہاں مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا بم دھماکا سرے کاریز کے علاقے میں ہوا جہاں ایک بار پھر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس کے مطابق بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل غزہ کی جنگ کیوں نہیں جیت سکتا؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف 

?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی

کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا

فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے

حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر

?️ 20 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے

ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے