SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد گھروں کو تباہ کردیا، درجنوں کشمیری شہید اور زخمی ہوگئے

مارچ 15, 2021
اندر کشمیر
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد گھروں کو تباہ کردیا، درجنوں کشمیری شہید اور زخمی ہوگئے
0
تقسیم
13
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں  میں متعدد گھروں کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جبکہ درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیان میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید اور دھماکہ خیزمواد سے متعد د گھروں کو اڑا دیا۔

بھارتی نفوجیوں نے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے درجنوں کو زخمی کردیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی میتیں ضلع کے علاقے راولپورہ میں گزشتہ تین روز سے جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران تباہ کئے گئے مکانوں کے ملبے سے ملی ہیں، ملبے سے دوسرے نوجوان کی لاش ملتے ہی فوجیوں نے سوگواران پر گولیوں اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کرکے دودرجن سے زائد افراد زخمی کردیئے، تین نوجوان جن کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئی ہیں ان کی بصارت کھونے کا خدشہ ہے۔

زخمی نوجوان جن میں سے بیشتر کی عمریں 18سے 22 سال کے درمیان ہیں وہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی فوجیوں نے علاقے میں متعدد گھروں کو آگ بھی لگا دی، بھارتی فوج کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔

بھارتی پولیس کے آئی جی وجے کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہید کئے گئے دو نوجوانوں میں مجاہد کمانڈر ولایت لون المعروف سجاد افغانی شامل ہیں۔

دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور علاقے کو ہر طرف سے مکمل محاصرے میں لے لیا ہے اور کسی بھی میڈیا والے کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: بھارتی پولیسبھارتی فوجمقبوضہ کشمیر

متعلقہ پوسٹس

بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
کشمیر

بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس

مئی 30, 2023
کشمیر
کشمیر

کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال

مئی 30, 2023
مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما
کشمیر

مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما

مئی 29, 2023

زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

زیر التوا نیب کیسز ایف آئی اے کو بھیج سکتے ہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
مئی 31, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو...

مزید پڑھیں

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
مئی 31, 2023
0

اسلام آباد :(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ...

مزید پڑھیں

فوج کے ساتھ ہوئے اراضی کے معاہدے میں صدر کی منظوری درکار تھی، وکیل

فوج کے ساتھ ہوئے اراضی کے معاہدے میں صدر کی منظوری درکار تھی، وکیل
مئی 31, 2023
0

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی ممبر کالونیز کے ذریعے گورنر پنجاب...

مزید پڑھیں

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
مئی 31, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے اسپیکر اسمبلی کے خلاف ’ڈھائی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?