سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا،رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے قبل فلسطینی مجاہدین کے ایک گروپ نے نابلس شہر کے مشرق میں بلاطہ کیمپ پر صیہونی حکومت کے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا تھا، اس رپورٹ کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت کا ایک فوجی ڈرون نابلس کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے مار گرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی شہروں اور کیمپوں میں فلسطینی مجاہدین کی زبردست مزاحمت کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے حال ہی میں ڈرون حملوں کا سہارا لینے کا اعلان کیا تھا، اس واقعے کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر جنین کے شمال میں الجملہ چیک پوائنٹ کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے میں فلسطینی عسکریت پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران صیہونی حکومت کا ایک افسر مارا گیا تھا۔