ٹرمپ نیتن یاہو پر نظر رکھے ہوئے ہیں،واشنگٹن کے اعلی حکام کے مقبوضہ فلسطین میں مسلسل دورے

ٹرمپ نیتن یاہو پر نظر رکھے ہوئے ہیں،واشنگٹن کے اعلی حکام کے مقبوضہ فلسطین میں مسلسل دورے

?️

نیتن یاہو ٹرمپ کی نگرانی میں،واشنگٹن کے اعلی حکام کے مقبوضہ فلسطین میں مسلسل دورے
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر گہری نظر رکھنے کے لیے اپنے اعلیٰ حکام کے مسلسل دوروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یہ سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ واشنگٹن، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے خدشے سے شدید طور پر پریشان ہے اور ہر قیمت پر اس معاہدے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارانوت کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کے تحت ہونے والے آتش‌بس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے سینئر نمائندوں کی مستقل موجودگی اسرائیل اور غزہ کے قریب یقینی بنائے۔ مقصد یہ ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کسی طور اس معاہدے کو کمزور یا منسوخ نہ کر سکیں۔
گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس کے متعدد اعلیٰ عہدیدار ایک کے بعد ایک مقبوضہ فلسطین پہنچ رہے ہیں تاکہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کی نگرانی کر سکیں۔ بعض اسرائیلی تجزیہ کار اس طرزِ عمل کو طنزیہ انداز میں بی بی سیٹنگ یعنی نیتن یاہو پر نگران نشست قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ دیگر مبصرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے یہ ایک "بسکٹ بال ٹیکٹک ہے  یعنی دباؤ بڑھانے اور قریبی کنٹرول رکھنے کی عملی حکمتِ عملی۔
یدیعوت آحارانوت کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اپنے نمائندوں کی تعیناتی کو مستقل حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکی وزراء اور مشیروں کی آمد و رفت کا ایک منظم سلسلہ قائم کیا گیا ہے۔
آج امریکی وزیرِ توانائی کریس رائٹ اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی امریکی وزارتِ خارجہ کی نمائندہ برائے اقوام متحدہ مورگن اورٹیگس بھی مشرقِ وسطیٰ میں قیام کے دوران آتش‌بس کی نگرانی کے مشن پر موجود ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جمعرات کے روز اسرائیل پہنچے، جہاں انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ بین الاقوامی مانیٹرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا — یہ مرکز مختلف ممالک کے فوجی ماہرین پر مشتمل ہے جو جنگ بندی پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل جیرڈ کشنر (ٹرمپ کے داماد)، وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور نائب صدر جے ڈی ونس بھی اسرائیل اور غزہ کے حالات کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے وہاں جا چکے ہیں۔
امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق، جے ڈی ونس کا حالیہ دورہ دراصل ایک خصوصی پیغام کے ساتھ تھا جس میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ امریکی حکام نے ایک عرب اتحادی ملک کو یہ بھی بتایا کہ "اسرائیل اب کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
واشنگٹن کے سیاسی حلقوں میں نیتن یاہو کی پالیسیوں، غزہ پر حالیہ حملوں اور کنسٹ میں مغربی کنارے کے انضمام کے فیصلے پر شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔
یدیعوت آحارانوت نے لکھا کہ امریکی نگرانی اور عالمی فورسز کی بڑھتی ہوئی موجودگی نے اسرائیل کی خودمختاری کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق، اسرائیل اب عملاً امریکہ کی اکاونوی ریاست بن چکا ہے، کیونکہ واشنگٹن اس کی پالیسیوں پر براہِ راست اثرانداز ہو رہا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا کہ غزہ میں امریکی قیادت میں قائم بین الاقوامی فورس میں فرانس اور اسپین جیسے ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں  وہی ممالک جو ماضی میں اسرائیلی کارروائیوں کے سخت ناقد رہے ہیں۔ اس سے اسرائیلی سیاسی و عسکری حلقوں میں بےچینی اور تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی

?️ 25 جنوری 2021دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے

خیبر پختون خوا کے سابق اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ کے درمیان زبانی جنگ

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے

صدر نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی

آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر

تل ابیب میں مصر کے خلاف پروپیگنڈا جنگ؛ سینا کے حالات میں مبالغہ آرائی

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور ذرائع ابلاغ نے مصر کے خلاف نفسیاتی

غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

وفاقی وزیر نے پانچ ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی خوش خبری سنادی

?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پانچ ہزار

بن گوئیر کی کابینہ میں واپسی اور گولان کا صیہونی حکومت کی کرپٹ کابینہ پرغصہ

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: بین گویر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے