حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی

حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی

?️

سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے لیکن عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بجائے غاصب اسرائیل کی حمایت کررہی ہیں لیکن اسی دوران خود بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کی جانب سے فلسطینیوں کی مکمل حمایت جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے اسرائیلی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کشمیر اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھارت اور اسرائیل کی طرف سے جاری قتل و غارت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب امت مسلمہ عیدالفطر کا تہوار منانے کی تیاری کر رہی ہے، مظلوم کشمیری اور فلسطینی اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کے مطالبے پر شہید کئے گئے اپنے عزیزوں کی لاشوں کو قبرستانوں میں دفن کررہے ہیں۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر اٹھ کھڑی ہو اور کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کو یقینی بنانے سمیت آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرے۔

غلام احمد گلزار نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند درجنوں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی طور پر نظربند کشمیری رہنماؤں کی جانیں بچانے کی خاطر ان کی رہائی کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

دریں اثناء قابض حکام کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت کم از کم 23 قیدی کورونا وائرس کا شکار جبکہ 219 جیلوں میں قرنطینہ میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات بہترین ہیں: امریکی وزیر جنگ

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ انہوں

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد

ریاستہائے متحدہ میں پھانسی کا ایک نیا طریقہ

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:    ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی الاباما نے اس ملک

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار

?️ 16 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی

 خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی نہیں ہے: سینئر طالبان عہدیدار

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین نے

سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا

غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے:کولمبیا کے صدر

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے