مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ

?️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت کے عالمی دن پر جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور اس کا فوجی محاصرے کرنے کے بعدعلاقے اپنی ریاستی دہشت گردی تیز کر دی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے آج تین بے گناہ کشمیری شہید کیے جبکہ گزشتہ تین دنوں میں کل چھ نوجوان کی زندگیاں ان سے چھینی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 37 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں جنوری 1989 سے اب تک 95ہزا ر 8سو 50سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ آٹھ ہزار سے زائد کو زیر حراست لاپتہ کیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں 23 ہزار 9 سو 30 سے زائد خواتین بیوہ اور 1لاکھ 7ہزار 8 سو 30 سے زائد بچے یتیم ہوئے ہیں، کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو تذلیل کا نشانہ بنانے کیلئے خواتین کی آبروریزی کو جنگی آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور اس نے گزشتہ بتیس برسوں میں کم از کم 11ہزار 2سو 45 خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے روز ناقابل بیان مظالم برداشت کر رہے ہیں اور وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا متواتر نشانہ بن رہے ہیں۔

رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ جنس اور عمر سے قطع نظر انتہائی ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2014 میں میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں مسلم مخالف نفرت انتہا تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تاہم بھارت کا بدترین ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور وہ بھارتی غلامی سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے وحشیانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ مودی اور ان کے آلہ کاروں کو مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر قانونی کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے

شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر

افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم

امریکی مشیر اس کی فوج سے زیادہ خطرناک

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  الانبار صوبے میں الحشد الشعبی کی کارروائیوں کے کمانڈر قاسم

انسانی ہاتھوں کے ’فنگر پرنٹس‘ مختلف نہیں ہیں، مصنوعی ذہانت کا دعویٰ

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: سائنسدان، محققین اور عام انسان برسوں سے یہی مانتے آئے

الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ

صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی

جولانی; 10 ملین ڈالر کے دہشت گرد سے لے کر اقوام متحدہ میں تقریر تک!

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اگر آج سے صرف ایک سال پہلے ابومحمد جولانی، شام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے