بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی شروع کردی

بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی شروع کردی

?️

سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کولگام اور دیگر علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی رات کے وقت گھروں میں گھس گئے اور مکینوں کو ہراساں کیا اور انکے ساتھ گالم گلوچ کی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے رمضان میں بھی ان پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کولگام کے علاقے فرصل کی ایک خاتون کو گھروں پر فوجیوں کے چھاپوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے کہا کہ فوجیوں نے رمضان المبارک کی پہلی رات کو گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا اور خواتین کو سحری کیلئے کھانا تیار کرنے سے روکا۔

دریں اثناء سرینگر اور دیگر علاقوں میں آج ایک بار پھربینرز آویزاں کئے گئے جن میں کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ حق خودارادیت تنازعہ کشمیر کا واحد حل ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی اور جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انشییٹوکی طرف سے صورہ، لال چوک، آبی گزر، نوشہرہ،حول، جڈی بل اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے بینرز میں کہاگیا ہے کہ کشمیر کوئی علاقائی تنازعہ یا امن وامان کا مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے اقدامات کی وجہ سے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے رائیسنا ڈائیلاگ جیسی تقریبات کی میزبانی کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائیسینا مذاکرات جن کا آغاز 2016 میں ہوا، بھارت کی طرف سے جیوپولیٹکس اور جیو اکنامکس کے پرکشش بینر تلے منعقد کی جانے والی ایک کثیرملکی کانفرنس ہے جو دراصل بھارتی حکمرانوں کی ایک اور منافقانہ کارروائی ہے تاکہ بھارتی سامراج کے مذموم عزائم سے توجہ ہٹائی جائے۔

رپورٹ میں بھارت کے اس دعوے کو کہ ایسی تقریبات سے بھارت انسانی معاشرے میں استحکام لانے کی کوشش کررہا ہے، مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہے جس سے یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر سیف الدین سوز نے بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈوکے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی غلط اور غیر آئینی اقدام تھا اور کشمیر ی عوام کو اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کا پورا حق ہے۔

مشہور خبریں۔

جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے

شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:    شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے

غزہ میں انڈونیشیا کی فوجی تعیناتی کا فیصلہ، فلسطین کی حمایت اور عالمی سیاست کے درمیان بڑا امتحان

?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:انڈونیشیا غزہ میں 8000 تک فوجی اہلکار بھیجنے کی تیاری کر

24 گھنٹے میں 24 صیہونی مخالف کاروائیاں

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ

ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے

یمن کے المہرہ صوبے میں سعودی افواج کی موجودگی کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی اور غیر ملکی افواج کی

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے لیے بین گوئر کی گھمنڈ اور دھمکیاں

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جمعہ کے

چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے