?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی جارہی ہے جس کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ یہ میٹنگ کس سلسلے میں ہے جس کے مدنظر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس میٹنگ کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت آج جمعرات کو بعض علاقائی سیاست دانوں سے ملاقات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میںمعمول کی صورتحال کا جھوٹا تاثر دینا چاہتا ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے کہ جیسے مقبوضہ علاقے میں سب کچھ ٹھیک ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر تنازعہ کشمیر کے حل کے بارے میں کوئی بھی ملاقات یا مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکرنے اور ان کے ساتھ غداری کی بھارت کی طویل تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھی ایسا ہی ہوا تھا جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کے اسٹیٹ سبجیکٹ کے حقوق برقرار رکھنے کا اپنا وعدہ توڑ دیا۔
حریت ترجمان نے کہاکہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے حتی کہ اپنے کل معاونین اور سہولت کاروں کو بھی پابند سلاسل کردیا اور ان سے توہین آمیز سلوک کیا، جنہیں بھارت کے وزیر اعظم نے اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اس روز اپنے آئین کی دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کرکے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کا عمل شروع کیا تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ ختم کرے اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
?️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی
امریکی پارلیمنٹ کی ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:امریکی سینٹ نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا
فروری
جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں
جنوری
شام کی عرب لیگ میں واپسی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
موبائل فون میں یو ایس بی لگانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات
?️ 5 ستمبر 2021سیئول (سچ خبریں) یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی
ستمبر
روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی
مئی
مسلم لیگ (ن) کا میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
?️ 22 جنوری 2023کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں
جنوری
حریت رہنماؤں کا غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پر اظہارتشویش
?️ 21 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر