?️
جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے بھارتی حکومت کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی پرواہ نہیں وہ بس کشمیر کی سرزمین پر قابض ہونا چاہتا ہے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں بلکہ وہ محض کشمیر کی سرزمین سے دلچسپی رکھتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے سوشل پیس فورم اور سنگھ گردوارہ کمیٹی پنجاب کی طرف سے جموں کے علاقے سندر بنی میں کورونا ریلیف مہم کے موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے جموں و کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس نے ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کو مشکلات کا شکار کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے بھارت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھی اس وقت بڑے پیمانے پر کورونا پھیلا ہوا ہے لیکن کشمیری اشیائے خوردونوش اور جان بچانے والی ادویات سے محروم ہیں۔
ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو جیلوں میں نظر بند کر کے ان کی زندگیاں دائو پر لگا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو جیلوں میں طبی سہولیات سمیت دیگر تمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہیں۔
دیویندر سنگھ نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جیل میں شہادت پا گئے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی انتظامیہ پر عائد ہو تی ہے۔
دیویندر سنگھ نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
سکھ گردوارہ کمیٹی کے رہنمائوں نے اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک انہیں یہ حق مل نہیں جاتا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل کے علاوہ ہربنس سنگھ، مندیب سنگھ، جسویندر سنگھ، راجنت کور، چر پریت کور، جسلین کور، کرپال کور، سریندر سنگھ، امن دیپ سنگھ اور دیگر موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے:حماس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے یحییٰ السنوار
مئی
صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
مارچ
ضمانت قبل از گرفتاریاں عمران خان کو مزید بدمعاش بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں، رانا ثنااللہ
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
مارچ
صیہونی حکومت کے قوانین اور عدالتوں کے لیے انتہائی دائیں بازو رہنماؤں کا منصوبہ
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی مظاہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے
اپریل
لندن میں پانی کی تقسیم بندی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی مشہورشخصیت جیمز والیس نے خبردار کیا کہ لندن شہر
جولائی
غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے
دسمبر
امریکی ریاستوں کو عارضی حراستی مراکز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی ضرورت
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: وفاقی ہنگامی انتظامی ایجنسی (FEMA) نے مختلف ریاستوں کو 608
جولائی