مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا

مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کے علاوہ دفعہ 370 پر بھی بات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سیکرپٹری رفیع احمد میر نے کہا کہ اپنی پارٹی دفعہ 370کے معاملے پر عوام میں انتشار کو ختم کرنے کے لیئے چاہے گی کہ اس معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر سماعت ہے اُس میں سُرعت لائی جائے تاکہ یہ معاملہ صاف ہوجائے۔

واضح رہے کہ اپنی پارٹی ابھی تک یہ کہتی رہی ہے کہ دفعہ 370 پر جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ اُن کے بقول یہ قانون پارلیمنٹ کا ہے اور اس کو پارلیمنٹ نے ہی ختم کیا ہے۔

پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کئی مرتبہ میڈیاکو بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اس معاملے کو لے کر عوام کا استحصال کررہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اعلان کہا گیا کہ پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لئے دہلی
جائیں گے،  پارٹی جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے ہر معاملے پر بات ہوگی۔

انہوں نے جموں کشمیر کے پشتنی باشندوں کے لئے نوکریوں اور زمین کے تحفظ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی نے یہ معاملہ پہلے بھی مرکزی سرکار کے ساتھ اُٹھایا ہے اور کچھ حد تک ان کے تحفظ پر کامیابی ملی ہے لیکن وہ چاہیں گے کہ اس کو مزید مستحکم کیا جائے۔

رفیع احمد میر نے 5 اگست 2019 کا ‏ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر جیسے ایک بے دست و پا یو ٹی بن گئی ہے اور ان حالات پر بھی بات کی جائے گی تاکہ عوام کو جمہوریت کی طاقت سے نوازا جائے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا

برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط

بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا

?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں)  بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی رکھنے والے پھانسی کے منتظر رہیں:عراقی عدلیہ

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: اخبار القدس العربی کے مطابق عراقی عدلیہ نے عراقی تعزیرات کے

کیا تل ابیب خطے میں ایران کے خلاف اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائے گا؟

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   جیسا کہ جولائی کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن

پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کرلیا

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)

غزہ میں صیہونی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے 2 ریزرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے