?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ روزپلوامہ میں نامعلو م مسلح افراد کے ہاتھوں کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
میر واعظ عمر فاروق نے جو گھر میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح معصوم انسانوں کا قتل ایک المیہ ہے اور یہ سلسلہ کشمیر گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے جاری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی جانب سے انتہائی ظلم وجبر اور یکطرفہ انتقامی کارروائیوں کا ہر سطح پر کشمیریوں کا سامنا ہے اور بدقسمتی سے اس صورتحال کاشکار کشمیری پنڈت بھی بن رہے ہیں ۔میر واعظ نے مزید کہاکہ موجودہ ظلم و جبراور گٹھن کے ماحول سے نکلنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بے اختیاری کے بعد جموںوکشمیر کے عوام پر منظم طریقے سے معاشی حملہ کیا جارہا ہے اور بے دخلی اور مسماری کی مہم کے بعد اب لوگوں پر نئے ٹیکس عائد کئے جارہے ہیں جو ابھی تک کورونا وبا کے منفی معاشی اثرات سے باہر نکل نہیں پائے ہیں۔حریت رہنماء نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ روز مزید تین ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ۔
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے گزشتہ روزپلوامہ میں نامعلو م مسلح افراد کے ہاتھوں کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
مشہور خبریں۔
مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں اہم تبدیلی لانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ
ستمبر
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل
نومبر
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری
?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید
نومبر
امریکیوں کی اکثریت اپنے ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی خواہاں
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک سروے کے مطابق دونوں بڑی امریکی جماعتوں کے
ستمبر
طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت
دسمبر
سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں اجلاس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج پیر کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے
اگست
اسرائیل میں سیاسی تبدیلی اور فلسطینیوں کا مستقبل
?️ 6 جون 2021(سچ خبریں) اسرائیل کی سیاست میں یہ ڈرامائی تبدیلی ہے، اس تبدیلی
جون