کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز رسالپور میں پاکستان ائر فورس اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمردہ حبیب، یاسمین راجہ، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور محمد عاقب نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کی بھر پور حمایت کر رہا ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کا سرینگر میں گروپ20 اجلاس کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ 20 ملکوںکو مودی حکومت کے مذموم عزائم کا ادارک کرکے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ادھر بھارت نے جموں کے علاقے میں مقامی مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہندو ملیشیاکے 5000 سے زائد ولیج ڈیفنس گارڈزکو جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے مشہور تھے، مسلح کیا اور تربیت دی ہے۔ بھارتی فوج کی حمایت یافتہ اس ہندو ملیشیا کے ارکان ماضی میں جموں کے علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔ یہ ہندو ملیشیا کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کو دبانے کی غرض سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مستقل طور پر تعینات تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہے۔ اس ملیشیا کے ارکان کے خلاف مختلف اضلاع میں قتل، عصمت دری، فسادات اور بھتہ خوری کے200سے زائد مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔
دریں اثناءآج جموں خطے کے ضلع راجوری میں ڈنگنن نالہ کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے صدر مملکت کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود اور جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان پیش کیا۔ خالد محمود اور راجہ نجابت کو برطانیہ میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں پر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہاہے۔

🗓️ 27 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

نیتن یاہو نے جنگ بندی کی درخواست مسترد کی

🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا کہ انہوں نے اسیروں

عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی

اسرائیل کے دشمن ہماری گہری تقسیم سے خوش ہیں : دی یروشلم پوسٹ

🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بحران کے جاری رہنے کے اثرات کے بارے میں یروشلم پوسٹ

5ہزار ن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:عصام کا جسم موٹا تھا ،اس کا چہرہ قاتل جیسا تھا

السیسی کا یمن کے سیاسی حل کے لیے مصر کی حمایت پر زور

🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی صدارتی کونسل کے وزیر دفاع محسن الداعری نے مصر

ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردیے

🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو

نیتن یاہو بائیڈن اور بلنکن کی درخواستوں پر کان نہیں دھرتے

🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:سینئر ڈیموکریٹک امریکن سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیلی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے