?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پونچھ میں تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی شہریوںکو ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشد د کر کے شہید کر دیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہریوں کا جعلی مقابلوں اور دوران حراست قتل معمول بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف فوجیوں کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔
دریں اثنا ءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں ایک بیان میں تین شہریوں کے حراستی قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوجیوںنے بیگناہ کشمیریوں نوجوانوں کے قتل اور بلاجواز گرفتاری سمیت دیگر سفاکانہ کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بتر صورتحال کا نوٹس لے جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشمیریوں کو مکمل طو یرغمال بناکے انہیں تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائد اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے
مئی
صیہونیوں کا متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز نے متحدہ عرب امارات کو "آئرن
جنوری
اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل
جنوری
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے
دسمبر
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
جولائی
وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان ٹی وی اینکر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن
ستمبر
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی