غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف

غزہ

?️

سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے واپسی کے بعد بہت سے ذاتی مسائل کے بارے میں بتایا، جن میں جنگ کے خوف کے نتیجے میں بستر گیلا کرنا اور شراب نوشی شامل ہے۔

ایک صہیونی فوجی، Avikhai Levy، جس نے پریس کانفرنس میں غزہ جنگ سے متعلق صورتحال کا اظہار انتہائی غصے اور وحشت کے ساتھ کیا، اس نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران جو کچھ دیکھا اس کے خوف اور پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کو کہاں کہاں چوٹ پہنچائی؟

اس حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ میں خوف کی وجہ سے رات کو خود کو گیلا کرتا ہوں اور دن میں بہت زیادہ شراب پی کر ہی رات کو سو سکتا ہوں۔

اس صہیونی فوجی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ اب بھی تصور کرتا ہے کہ جنگ میں ہے، کہا کہ میں اب بھی اپنے سر کے اوپر سے مارٹر آر پی جی کی گولیاں سے گزرتی دیکھ رہا ہوں،میں اب بھی اپنے آپ کو بلڈوزر کے اندر لڑتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اپنے اردگرد لاشوں کو دیکھ رہا ہوں اور زخمیوں کو اٹھا رہا ہوں۔

وہ جو بات کرتے ہوئے بہت خوفزدہ نظر آرہا تھا، حاضرین سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ کہاں ہو؟ کیا آپ نئے معذور افراد کی بات کر رہے ہیں؟ جبکہ ان میں سے درجنوں افراد مکمل طور پر لاوارث ہو چکے ہیں،میں اپنے لئے کہہ رہا ہوں، انہوں نے مجھے مکمل طور پر چھوڑ دیا،ایسے دو ٹوک لہجے میں بات کرنے پر مجھے معاف کرنا لیکن ان سب کے خون کی ذمہ داری تم میں سے ہر ایک پر ہے۔

اس نے اپنے دیگر ذاتی مسائل کے بارے میں بھی بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ شراب کے عادی ہو چکے ہیں اور بہت زیادہ قرض لے چکے ہیں۔

صہیونی اخبار Haaretz نے اس سے قبل اس حکومت کی فوج کی طرف سے اعلان کردہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے سرکاری اعدادوشمار اور مقبوضہ علاقوں میں ہسپتالوں کی داخلے کی فہرست میں شدید تضاد کی خبر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس وقت فوج نے اعلان کیا تھا زخمیوں کی تعداد 1600 ہے جبکہ 4591 صہیونی فوجیوں کو مقبوضہ علاقوں کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طوفان الاقصی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی اخبار کی حیران کن رپورٹ

صہیونی اخبار Yedioth Aharonot نے بھی زخمی صہیونیوں کی بہت زیادہ تعداد بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کی جنگ میں تقریباً 5000 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 2000 معذور ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ اخبار سکیورٹی اور عسکری اداروں کے شدید دباؤ کے بعد اپنی خبر واپس لینے پر مجبور ہوا،صہیونی فوج کے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار کی تردید کی۔

مشہور خبریں۔

دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

پاکستان صحافیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور اس کی حالیہ جارحیت کی مذمت 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: وفاقی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ

نیوآرک بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پروازوں میں خلل، مسافران پریشان

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: نیو جرسی کے نیوآرک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر

صہیونی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، 6 نوجوان گرفتار

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) کے

پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین

ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ

پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ

?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے