?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام محمد بھلہ کو ان کی 50ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے غلام محمد بھلہ کو فروری 1975 میں اندرا عبداللہ معاہدے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا تھا اور 15 فروری 1975 کو سینٹرل جیل سری نگر میں بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک بہادر اور دلیر رکن تھے جنکے جذبہ آزادی سے بہت سے لوگوں نے تحریک حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید اپنی مختصر زندگی کی آخری سانس تک عزم وہمت کیساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے لیکن بھارتی طاغوت کے آگے سر نہیں جھکایا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جسکا اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے ، سیاسی نظربندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
حج سعودیوں کی ملکیت نہیں جو شامی عازمین کو بھیجنے سے روکیں: دمشق
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر اوقاف عبدالستار السید نے کہا کہ سعودی
مئی
اسپین میں مسلم مقدس مقامات کی توہین جاری
?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:یوروپ میں اسلام مقدسہ اور مسلم مقدس مقامات کی توہین کے
جولائی
غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں تیزی
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے
نومبر
پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز
نومبر
زلمی بخاری کا حکومت پر اپنی ٹیم کے اراکین کو اغوا کرنے کا الزام
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلمی بخاری نے الزام لگایا
جولائی
الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر
?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا
جون
مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر
جون
نمرہ خان نے رشتے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتا دی
?️ 4 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان
اگست