?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما ء نے جسکی قیادت میرواعظ عمر فاروق کررہے ہیں،این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی طرف سے پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حضور نبی اکرم ۖ کی تعظیم و تکریم ایک مسلمان کو اس کی جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس طرح کے گستاخانہ بیانات کو وادی کے مسلمان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مجلس علماء نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔مجلس علما ء نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکام اس گستاخی کو سنجیدگی سے لیں گے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔
متحدہ مجلس علماء میںجو تنظیمیں شامل ہیں ان میںمسلم پرسنل لا ء بورڈ، انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرت الاسلام، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلما، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ،اہلبیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہ، دارالعلوم دائودیہ بٹہ مالو،دارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ،دارالعلوم دائودیہ خانیار، جمعیت العلما کشمیر، سراج العلوم، ادارہ وحدت المکاتب جموں وکشمیر، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ،دارالعلوم جامع الرشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ جامع مسجد کریری اوردارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد سرینگر شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
ڈالر کے بارے میں امریکی حکام کی خوش فہمی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے بین الاقوامی تبادلے میں ڈالر کے کردار
جون
پینٹاگون سے 5 ہزار ملازمین کی برطرفی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات
نومبر
عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے
?️ 24 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے
اگست
فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل
اگست
ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری
فروری
وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی
اگست
ایران کا ہدف کئی محاذوں سے ہم پر مشترکہ زمینی حملہ ہے: نیتن یاہو
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے سے
جون