🗓️
جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمو ں کے سماجی و سیاسی کارکنوں نے حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے وقف ترمیمی بل میں تجویز کردہ تمام 44ترامیم مسترد کرنے پر بی جے پی کی زیرقیادت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سماجی و سیاسی کارکنوں نے سماجی و سیاسی کارکنوں نے جموں میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے بینر تلے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کوغیر جمہوری ، آمرانہ اور بھارت کے مسلمانوں کے حقوق پر حملہ قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی اورآر ایس ایس وقف بورڈ کو کمزور کرکے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدل کررہی ہیں۔ یہ اقدام بھارت کے 20کروڑ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑے ایجنڈے کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی مذہبی سیاست کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
متعدد سماجی و سیاسی کارکنوں اور مذہبی اسکالرز نے وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے آمرانہ اور غیر جمہوری طریقہ کار کو اپناتے ہوئے حزب اختلاف کے پندرہ ارکان پارلیمنٹ کی تجویز کردہ 44ترامیم پر غور نہ کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کا مقصد صرف بھارت میں بورڈ کی ملکیت زمینوں اور جائیدادوں کو چھیننا ہے جسے مسلمانوں نے وقف کر رکھا ہے۔
سماجی اور سیاسی کارکنوں نے کہاکہ آج بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جس سے وہ اپنے ہی ملک میں دوسرے درجے کے شہری بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے مسلم مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
پریس کانفرنس سے محفوظ چوہدری، میر شاہد سلیم، ولی محمد ڈار، ڈاکٹر راجندر تھاپا، مولانا مدثر جلالی، نریندر سنگھ، یوسف اعزاز، ہرسیس سنگھ کرانتی، مقبول، غلام مصطفی خان اور نریندر کھجوریا نے خطاب کیا۔
مشہور خبریں۔
اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری
🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد
جنوری
یوکرین اور مغرب ایک اور چرنوبل بنانے کے لیے کوشاں: ماسکو
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
گینٹز، انتخابات میں نیتن یاہو کے سخت حریف
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عبرانی اخبار Maariu
جون
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس
🗓️ 24 ستمبر 2022نیویارک: (سچ خبریں )اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی
ستمبر
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے
اگست
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر
شامی فوج کا صیہونی جارحیت کے خلاف دفاع
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی
نومبر