?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنماؤں محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کے دوران تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ دونوں رہنماؤں کے اہلخانہ کے مطابق، جنہوں نے حال ہی میں جیل میں ان سے ملاقات کی ہے ، یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ دونوں کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شبیر احمد شاہ کی اہلیہ نے انہیں ایک خط میں آگاہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ایک ماہ قبل جب جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی تھی تو ان کی حالت نہایت ابتر تھی ،وہ انتہائی کمزور اور علیل دکھائی دے رہے تھے، جنہیں فوری علاج کی ضرورت تھی ۔میرواعظ نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شبیر احمد شاہ کی رہائی ، یا اہلخانہ کی درخواست کے مطابق انہیں گھر پر ہی نظر بند رکھنے کی درخواست کی ۔ میرواعظ نے کہا کہ یاسین ملک کی والدہ اور بہن نے بھی حال ہی میں ان سے جیل میں ملاقات کی ہے ۔
انہوں نے یاسین ملک کی صحت کے بارے میں شدید خدشات ظاہر کیے ہیں۔ طویل قید اور مسلسل تنہائی نے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا ہے اورانہیں بھی فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے ۔ میرواعظ نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں حریت رہنماؤں کو فوری طورپر علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی جیلوں میں سخت حالات اورعلاج معالجے اور مناسب خوراک کی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے کشمیری کو سخت اذیت کاسامنا ہے اور وہ مختلف عارضوںمیں مبتلا ہوگئے ہیں ۔میرواعظ نے کہا کہ یہ سیاسی اختلافات یا نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر ایک انسانی اور اخلاقی مسئلہ ہے۔
انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اورعدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی کے تمام منتخب نمائندوں سے بالخصوص حکمران جماعت سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے موثر آواز اٹھائیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں
اکتوبر
سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں
اپریل
شام میں اگلے سال تک 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے
دسمبر
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب
مئی
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر
ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے
اکتوبر
انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں
نومبر
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر