?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی شادی میں انہیں طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ انہوں نے شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی تھی۔
دانیا انور نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ایک بار پھر انہوں نے اپنی پہلی شادی، اس کی ناکامی اور دوسری شادی پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی لیکن ان کی پرورش سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور انہوں نے وہیں سے ہی شوبز کیریئر شروع کیا۔
ان کے مطابق ان کے خاندان میں کوئی بھی شوبز میں نہیں ہے، البتہ والدین سمیت دادا اور نانا کے خاندان والوں کو آرٹ میں دلچسپی رہی ہے جب کہ ان کی والدہ کی خواہش رہی تھی کہ ان کی بیٹی گلوکارہ یا اداکارہ بنے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ انہیں چار سال کی عمر میں میڈم نورجہاں کے گانے گنگنانے کا کہتی تھیں جب کہ والدین نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے بچپن میں ان سے اشتہارات میں کام بھی کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ شوبز کیریئر شروع کرنے سے کئی سال قبل 6 سال کی عمر میں انہوں نے والدین کی خواہش کے مطابق چند اشتہارات میں بھی کام کیا لیکن اداکاری کا آغاز پہلی شادی ختم ہونے کے بعد کیا۔
دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی اپنی پسند سے 19 سال کی عمر میں کی تھی، والدین نے انہیں روکا تھا لیکن وہ بضد تھیں، جس پر والدین بھی راضی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی چند سال تک رہی، انہوں نے بدترین تشدد برداشت کیا، انہوں نے شادی کو چلانے اور رشتہ نبھانے کی ہر کوشش کرکے دیکھی لیکن انہیں ناکامی ملی۔
اداکارہ کے مطابق پھر انہوں نے والدہ کو بتایا، جنہوں نے انہیں پہلا رشتہ ختم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے خلع لی۔
دانیہ انور کا کہنا تھا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد والدین نے ان پر دوسری شادی کا دباؤ نہیں ڈالا اور انہیں سپورٹ کرتے رہے، جس وجہ سے وہ پہلی شادی کے تشدد اور مسائل سے نکلیں اور پھر شوبز کیریئر بھی شروع کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
انہوں نے والدین کی سپورٹ، محبت اور شفقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر والدہ نے انہیں پرعزم رہنے کا کہا اور انہوں نے ہی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا کہا۔
دانیہ انور نے بتایا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی کی اور انہیں پہلی شادی سے جو دو بچے ہیں، وہ بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں اور دوسرے شوہر ان کے بچوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے دوسرے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو انہیں ان کے کام کا بخوبی اندازہ ہے، اس لیے وہ انہیں سپورٹ کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ دانیا انور نے دوسری شادی ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم کے بیٹے سے کی۔


مشہور خبریں۔
Smelter-grade alumina production reaches 2 million tons: Local firm
?️ 16 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام
مارچ
2028 کے انتخابات میں بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کا ابتدائی امتحان
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن ٹائمز نے جو بائیڈن کی ذہنی اور جسمانی صحت
مئی
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
جون
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً
فروری
صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
جنوری
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے دو اہلکار شہید
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی
اپریل
نتن یاہو کی جنگی خواہشات کی بھاری قیمت: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
مئی