?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مساجد کو عبادت اور ذکر الہٰی کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل سے نمٹنے ، سماجی بیداری اور اصلاح معاشرہ کے مراکزکے طورپر بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے ریشن ہار نواکدل سرینگر میں نو تعمیر شدہ مہاجر ملت مسجد شریف کا افتتاح کرتے ہوئے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کو تاکید کی کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اپنے خطبات میں ماہ مقدس کی برکات اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیں۔
میرواعظ نے علاقہ بھر کے لوگوں کو اس عظیم کار خیر کی انجام دہی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی تعمیر اللہ کی خوشنودی کا اگرچہ ایک بہترین ذریعہ ہے تاہم مساجد کو عبادت الہی کے ساتھ ساتھ سماجی بدعات، سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے سد باب ، نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلائو اور دیگر سماجی اور معاشرتی برائیوں کیخلاف ایک موثر اور کارگر مرکز کے طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مساجد کو نئی اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت اور اصلاح معاشرہ کیلئے ایک مرکز کے طورپر بروئے کار لانا چاہئے۔ میرواعظ نے کہا کہ مساجد کی تعمیر اور اللہ کی خوشنودی اسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب ان مساجد کو عبادت الہی اور ذکر الہی کی ادائیگی سے آباد رکھا جائے کیو نکہ یہ صرف مساجد کو اعزاز حاصل ہے کہ نماز پنچگانہ کی ادائیگی کے دوران علاقہ بھر کے مسلمان ایک دوسرے کے حال و احوال سے واقفیت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح ایک بہتر اور متحد سماج کی تعمیر کا کام آسان ہوجاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی
اگست
تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان
جنوری
عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی
?️ 13 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا
جون
پاکستان کی کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب
مئی
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں
جنوری
غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر بمباری
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ شہر
جولائی