مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

?️

سرینگر:                    (سچ خبریں)                          غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں رواںسال ستمبر تک سرطان کے 4ہزارسے زائد کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں جبکہ 2014سے اب تک انسٹی ٹیوٹ میں 44ہزارسے زائدکیسزکا اندراج ہوا ہے۔

صورہ ہسپتال میں رواں سال ستمبر تک4,095نئے کیسز درج ہوئے     ہیں  جبکہ2014سے ستمبر 2023تک انسٹی ٹیوٹ میں سرطان کے 44,112کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ادارے میں 2014میں 3,940، 2015 میں 4,417، 2016 میں 4,320، 2017 میں 4,352، 2018 میں 4,816، 2019 میں 4,337، 2020 میں 3,814،2021 میں4727،2,022میں5294 اوررواں سال ستمبر تک 4095 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں میں پھیپھڑوں کا کینسرجبکہ خواتین تیزی سے چھاتی کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی مردوں میں کینسر کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ خاندانی تاریخ، موٹاپا، عمراور دیگر عوامل کینسر کی وجوہات میں شامل ہیں۔

دریں اثناء مقبوضہ علاقے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مہلک ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیاہے۔ 1998سے اکتوبر 2023تک خطے میں کل 6,305افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے ایک اعلی افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ 1998سے لے کر اکتوبر 2023 تک 1,452ایچ آئی وی پازیٹو مریض فوت ہو چکے ہیں جبکہ 3,583مریض اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی(اے آر ٹی)پر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 521مریضوں نے علاج کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔طبی حکام نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایچ آئی وی/ایڈز کا زیادہ خطرہ ہے جس کی وجہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں، غیر کشمیری اداکاروں، غیر کشمیری ملازمین اور غیر کشمیری مزدوروں کی بڑی تعداد میںموجودگی ہے جو ایچ آئی وی کی منتقلی کا ایک بڑا سبب سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زیادہ تر مریضوں میں ایچ آئی وی/ایڈز کا مرض کشمیر سے باہرمنتقل ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

?️ 2 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی

تباہ کن سیلاب سے 500 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، یونیسیف

?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی

حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے

غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں

مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے