?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370اور35Aکی غیرقانونی منسوخی کے خلاف 5اگست کو یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹروں پر جیل میں نظر بند حریت رہنماؤں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کی تصاویر لگی ہیں اوران میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت پسند تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں 5اگست2019 کے اقدامات کو مکمل طور پر واپس لینے، تمام سیاسی نظربندوں کو رہا کرنے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
پوسٹروں میں اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین پر زوردیاگیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے فوری مداخلت کریں۔
پوسٹروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں جس پر بھارت نے27اکتوبر 1947 سے غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اورجو 5اگست 2019 سے مکمل فوجی محاصرے میں ہے۔پوسٹروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ اجلاس: سینیٹر کا امریکا کی پاکستانی اداروں پر پابندی کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
دسمبر
بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ
ستمبر
پی آئی اے کا قبل از وقت ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حق میں اہم اعلان
?️ 19 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے قبل از وقت ریٹائر ہونے والے
فروری
صیہونی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس عہدیدار مستعفی،وجہ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: قابض اسرائیلی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ (امان) کے
اپریل
پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر
مارچ
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے دعووں کے درمیان اسرائیلی عوام الجھن کا شکار
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: یدیعوت احارونوت کے تجزیہ کار رونن برگمین نے اعتراف کیا کہ
جون
بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 18 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ
مئی
الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اکتوبر