?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور جبری نقل مکانی کی ایک منظم مہم کا سامنا ہے ۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے رواں برس کے دوران اب تک مختلف بہانوں سے 38 بیگناہ کشمیریوں کے مکان مسمار کئے ہیں۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کی یہ مہم علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی منظم بھارتی مہم کا حصہ ہے۔بھارت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور یہ وہی پالیسی ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔
نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے مسلمانوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری کی مہم شروع کر رکھی ہے۔مودی حکومت ایک طرف کشمیرمیں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعوی ٰ کر کے عالمی براردی کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف سے اس نے علاقے میں جبر و استبداد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔ اس نے بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش کشمیریوں کا جینا حرام رکھا ہے اور وہ ان سے انکی شناخت ، تہذیب و تمدن غرض سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔
مودی حکومت نے رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں بھارت میں 3ہزار سے زائد مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کیا ہے ۔ حال ہی میں ”آئی لومحمدﷺ“ مہم کی پاداش میں کئی مسلمانوں کے گھر مسمار کیے گئے۔
کے ایم ایس رپورٹ میںکہا گیا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اور اس سے منسلک ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف تعصب اور ناروا سلوک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔جب سے بی جے پی اقتدارمیں آئی ہے تب سے بھارتی معاشرے میں نفرت اور مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی اس منظم مہم کا نوٹس لے اور مودی حکومت کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر عملدرآمد کرانے کیلئے مجبور کرے۔
مشہور خبریں۔
جو بائیڈن پر اعتماد کرنا ایک سراب ہے: فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں
فروری
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی
جون
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ
فروری
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار
اپریل
تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ
دسمبر
وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت
مارچ