?️
سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط ہونے کے الزام پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔
گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط ہونے کے الزام پر نوکری سے برطرف کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے اب اُن ملازمین کے سروس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جن کی ابتدائی تقرری کے آرڈر دستیاب نہیں ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملازمین کی ایک بڑی تعداد جموں کشمیر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر ایم ایس) پر اپنے ابتدائی تقرری کے آرڈر اپ لوڈ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
یاد رہے کہ یہ پورٹل جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے تمام ملازمین کی لازمی رجسٹریشن کے لیے شروع کیا تھا، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق، کمیٹی ایسے ملازمین کے سروس بک میں درج اندراجات کی چھان بین کرے گی، جن کے ابتدائی تقرری کے آرڈر دستیاب نہیں ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے اب تک 52 سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے، اس کے مزید انتظامیہ کے پاس اس وقت 32 افراد کی فہرست ہے جن کے خلاف عسکری تنظیموں سے ملی بھگت اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا، کل جماعتی حریت کانفرنس
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ڈوزیئر تیار ہوتے ہی ان کی برطرفی کا حکم جاری کر دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی سرکار نے عسکریت پسندوں جڑیں ختم کرنے کی کارروائی تیز کر دی ہے تاکہ یونین ٹیریٹری کو عسکریت پسندی سے پوری طرح سے صاف کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی کابینہ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی جاسوسی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ٹیلی گراف کے مطابق، ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے خبر
مئی
قرارداد کے جواب میں قرارداد
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں
جولائی
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن
دسمبر
پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے
?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں
نومبر
ابھی میں نے کچھ نہیں کہا اگلے مرحلے کا انتظار کریں: مقتدی صدر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما، سید مقتدی صدر نے
اگست
امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے پاس اب
نومبر