?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ جموں و کشمیرایک مسلم اکثریتی ریاست ہے ،اسی لئے اسے یونین ٹیریٹوری بنایا گیا اور مسلم اکثریت ہونے کی وجہ سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا اور آج بھی رکھا جارہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ڈورہ شاہ آباد کے ٹائون ہال میںپارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کا وجود ختم کرنے کی سازشیں ابھی تک بند نہیں ہوئیں اور ان مذموم سازشوں کو ناکام بنانا ہر ایک ذی شعورشہری کا فرض بنتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ خلوص دل کے ساتھ بھارتی حکومتوں کے ساتھ چلے لیکن اس خلوص کے بدلے ہمارے ساتھ دھوکے کئے گئے۔ ہمارے ساتھ وقت وقت پر وعدے کئے گئے لیکن بعد میں ان وعدوں سے انحراف کیا گیا۔
انہوں نے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کسی کے غلام نہیں،ہم وقار، عزت ،آبرو اور امن و سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ریاست یونین ٹیریٹوری نہیں بنی بلکہ ہم نے یونین ٹیریٹوریزکو ریاست بنتے دیکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی باقی ریاستوں میں خالی پڑی نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا تو جموں و کشمیر اسمبلی کی دوخالی نشستوں اور 4راجیہ سبھا نشستوں کے انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے شبیر احمد شاہ سمیت تمام علیل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ انہیں مناسب علاج فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ بیمار ہیں اور ان کا یا تو علاج کیا جانا چاہئے یا انہیں پیرول پر رہا کیا جانا چاہئے، اگر ان کی موت جیل میں ہوئی تو الزام حکومت پر آئے گا، یہ انسانیت کا سوال ہے۔انہوں نے کہاکہ میں میرواعظ عمر فاروق سے اتفاق کرتا ہوں کہ قیدیوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں قیدی طبی امداد کے مستحق ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن میں 8 سالہ تباہی کے نتیجے میں 210 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 29 مارچ 2023خبریں:صیہونییمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں
مارچ
امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا مقبوضہ علاقوں کا اچانک دورہ؛ وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق، امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی
نومبر
کیا صیہونی حکومت جنگ بندی چاہتی ہے؟
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن سامی
اگست
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر
وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک
فروری
اسرائیل کا دفاعی نظام کیسے مفلوج ہوا؟ / صہیونی رژیم کے خلاف وسیع سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 20 جون 2025سچ خبریں:سائبر سپورٹ فرنٹ نے ایک بیان میں، جو اس نے اپنے
جون
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ
خواتین کے لیے شادی کی درست عمر 24 سال ہے، عینی زیدی
?️ 28 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی
نومبر