🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشمیر میں امن چاہتا ہے تو اسے طاقت اور دھونس کی پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ فاروق نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہزاروں لوگوں کی جیلوں میں ڈالنے ، گھروں میں نظر بند کرنے اور انکے بنیادی حقوق سلب کرنے سے حالات ہرگز معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن قائم کرنا ہے تو مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے بجائے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔
میر واعظ نے کہا کہ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، وکلا ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت ہزاروں کشمیری برسہابرس سے جیلوں میں بند ہیں جنہیں رہا کرنے کے بجائے مزید لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا کہ کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور جذبات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
میر واعظ نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے ان کی نقل و حرکت کی آزادی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ سیاسی اور سماجی سرگرمیاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے خود کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور اپنی سرگرمیوں پر قدغن لگانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے انھیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے، انھیں نماز جمعہ اور دیگر مذہبی، سیاسی اور سماجی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ میر واعظ نے کہا کہ نظر بندیاں اور پابندیاں ہمیں اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکیں۔
مشہور خبریں۔
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
اقوام متحدہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے
🗓️ 28 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
9 مئی کے مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟ سپریم کورٹ
🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی
جنوری
کیا خلائی اسٹیشن کے مشن میں توسیع کی جائے گی؟
🗓️ 7 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)خلائی اسٹیشن کا مشن دوہزار چوبیس میں مکمل ہو جائے
ستمبر
ہر10 میں سے 6 امریکی ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے مخالف:ایک سروے
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر
مارچ
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
امریکہ کسی کا نہیں
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور
اگست